مریم نواز کے مداح نے اپنی نومولود کا نام مریم رکھ دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے مداح نے اپنی نومولود بیٹی کا نام مریم رکھ دیا۔مریم نواز شریف سوشل میڈیا پر متحرک تو تھیں ہی اب انہوں نے جلسوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کر دیا ہے اور کامیاب جلسے کر کے مخالفین کو خوب ٹکر دے رہی ہیں۔
گزشتہ دنوں انہوں نے بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں میں جلسہ کیا، اس جلسے میں اُن کا ایک جبرا فین نہ پہنچ سکا۔


مداح کا سوشل میڈیا پر مریم نواز کو ٹیگ کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں بتانا تھا کہ مریم صاحبہ آپ ہمارے ضلع بہاولنگر آرہی ہیں، میں جلسے میں نہیں آسکا کیونکہ اللّٰہ نے مجھے ابھی ابھی اپنی رحمت سے نوازا ہے، میں اس کا نام مریم رکھوں گا۔


یہ ٹوئٹ مریم نواز کی جانب سے شیئر کیا گیا جس میں اُن کا مداح کی ننھی بیٹی کو دعا دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اللّٰہ سلامت رکھے! بہت مبارک ہو۔