صدف کنول نے شہروز سبزواری کے ساتھ بیٹی کی پہلی ویڈیو شیئر کر دی

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی معروف اداکارہ و سپر ماڈل صدف کنول نے بیٹی کی پہلی خوبصورت ویڈیو شیئر کر دی ہے۔صدف کنول کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی بیٹی سیدہ زہرا سبزواری کی ویڈیو کو انٹرنیٹ صافین بے حد پسند کر رہے ہیں۔
کنول کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہروز سبزواری بیٹی سے باتیں کر رہے ہیں اس دوران ننھی سے پری اپنے والد کے اوپر لیٹی ہوئی مسکرا رہی ہے۔ یہ ویڈیو صدف کنول نے اپنی بیٹی کے ایک مہینے کے ہو جانے پر شیئر کی ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Sadaf Sabzwari (@sadafkanwal)


اس ویڈیو پر تاحال لاکھوں صارفین سمیت شوبز انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات بھی کمنٹ اور لائیک کے ذریعے اپنا پیار نچھاور کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ صدف کنول اور اداکار شہروز سبزواری کے ہاں گزشتہ ماہ کی 8 تاریخ کو پہلی اولاد، بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔شہروز سبزواری اور صدف کنول نے اپنی ننھی پری کا نام ’سیدہ زہرا سبزواری‘ رکھا ہے۔