ہائیکورٹ کے فیصلوں پر تنقید توہین کے زمرے میں نہیں آتی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کے فیصلوں پر تنقید توہین کے زمرے میں نہیں آتی،ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے فواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ فواد چوہدری کیخلاف درخواست میں ٹی وی شو میں کہے گئے الفاظ پر توہین عدالت کی استدعا کی گئی،
تاہم ہائیکورٹ کے فیصلوں پر محض تنقید توہین کے زمرے میں نہیں آتی،ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ فیصلے پرتنقید بھلے غلط فہمی پر مبنی ہو، انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ نہیں بنتی، فواد چوہدری کیخلاف درخواست میرٹ پر پوری نہیں اترتی، توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست مسترد کی جاتی ہے،واضح رہے کہ جسٹس بابر ستار نے سلیم اللہ کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔