پنجاب میں پولیس کی لاپروائی کے باعث 8 ماہ میں 33 خطرناک ملزمان کے حراست سے فرار ہونے کا انکشاف،سب سے زیادہ ملزمان لاہور پولیس کی حراست سے فرار ہوئے

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب میں پولیس کی لاپروائی کے باعث 8 ماہ کے دوران 33 خطرناک ملزمان کے حراست سے فرار ہونے کا انکشاف ہوا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق صوبے میں پولیس کی ناقص حکمت عملی کے باعث حراست سے ملزمان کے بھاگنیکا رجحان بڑھ رہا ہے۔ تازہ اعداد شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے 8 ماہ میں 33 خطرناک ملزمان پولیس حراست سے فرار ہوگئے۔ گزشتہ برس بھی اسی دورانیے میں 25 ملزمان پولیس حراست سے فرار ہوئے تھے،دستیاب اعداد شمار کے مطابق رواں برس سب سے زیادہ ملزمان لاہور پولیس کی حراست سے فرار ہوئے، جن کی تعداد 11 بتائی جاتی ہے۔ گزشتہ برس لاہور پولیس کی حراست سے5 ملزمان فرار ہوئے تھے،

رواں سال سنگین جرائم کے ملزمان کے خلاف کام کرنے والے سی آئی اے یونٹ سے بھی 3 ملزمان فرار ہوئے،علاوہ ازیں شیخوپورہ سے 3، گوجرانوالہ سے 4، راولپنڈی سے 3، سرگودھا سے ایک، فیصل آباد سے 6 ملزمان فرار ہوئے۔ ملتان، ساہیوال اور بہاولپور سے ایک ایک اور ڈی جی خان سے 3 ملزمان حوالات توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ حکام کے مطابق اعلی پولیس افسران نے فرار ہونے والے ملزمان کے متعلقہ افسران کے خلاف کاروائیاں اور انکوائریاں بھی کی گئیں۔ اس کے علاوہ متعلقہ تھانے کے پولیس افسران واہلکاروں کوحوالات میں بھی بند کیا گیا، تاہم ملزمان کے فرار ہونے کے واقعات میں مسلسل اضافہ سامنے آ رہا ہے۔

Recent Posts

میری پیدائش پرامی خوش نہیں ہوئی تھیں: اقرا عزیز

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ…

2 mins ago

پی ایس ایل 10 کاآئندہ بر س 8 اپریل سے 20 مئی تک انعقاد ، ونڈو تجویز کر دی گئی

لاہور(قدرت روزنامہ ) پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل ) کے دسویں ایڈیشن کیلئے ونڈو…

18 mins ago

پہلے آڈیشن پر بہت بےعزتی کی گئی، منیب بٹ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے اپنے کیریئر کے شروعات…

19 mins ago

دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ کوچنگ اسٹاف کا اعلان ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی20…

25 mins ago

شادی کی تقریب میں فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق، دلہا سمیت 4 ملزمان گرفتار

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق…

26 mins ago

پاکستان میں لوگوں کے شادیاں نہ کرنے کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ )اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 22 ملین…

37 mins ago