بلوچستان

بلوچستان مین سیلاب سے اربوں روپے کے نقصانات ہوئے ‘حاجی نواز کاکڑ

مزید اس میں بہتر لانے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں‘رکن اسمبلی و رہنماء جے یو آئی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی رہنما ورکن صوبائی اسمبلی حاجی نواز کاکڑ نے کہا کہ قلعہ عبداللہ خاص کر گلستان، عبدالرحمن زئی نورک سلمان خیل سمیت دیگر علاقوں میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں صوبائی حکومت متاثرین کی ہرممکن مدد کیلئے اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا بلوچستان میں ہونے والے بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں جس سے ہزاروں کی تعداد میں گھر تباہ ہوگئے ہیں زراعت اور لائیو سٹاک کا شعبہ بھی شدید متاثر ہوا ہے جمعیت علماء اسلام موجودہ صورتحال میں متاثرہ عوام کے ساتھ ہے اور ہم ہر سطح پر عوام کی ترجمانی کرکے متاثرین کی ہرممکن مدد کو یقینی بنائیں گے

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تباہ کن بارشیں ہوئی ہیں جس سے اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر تمام اضلاع میں ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنے کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں کوئٹہ سمیت بلوچستان کی جن اضلاع میں گھر تباہ ہوئے ہیں یا کھڑی فصلات کو نقصان پہنچا ہے ذمہ داروں کے ساتھ ہرممکن تعاون کیا جائے گا اور جمعیت علماء اسلام مشکل گھڑی میں عوام کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے گیس اور بجلی صوبے بھر میں بحال ہو گئی ہے اور مزید اس میں بہتر لانے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں

عالمی برادری سیلاب کی تباہ کاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بلوچستان حکومت کے ساتھ تعاون کرکے متاثرین کی مدد کو یقینی بنایا جائے کیونکہ بلوچستان خشک سالی سے جیسے صورتحال کا بھی سامنا کرچکا ہے اور اب سیلاب کی تباہ کاریوں نے مزید مشکلات میں اضافہ کردیا وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کا دو مرتبہ دورہ کرکے صوبائی حکومت کے ساتھ ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور وفاقی حکومت بھی عوام کو تنہاء نہیں چھوڑینگے قومی شاہراہوں کی بحالی کیلئے بھی کام کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں