افسوس وزیر اعلیٰ بلوچستان کو سیلاب کی تباہ کاریوں کی تفصیلات ہی معلوم نہیں ‘ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے سامنے شرمندہ کردیا‘بی اے پی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر منظور کاکڑ
کوئٹہ ( آن لائن)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر منظور احمدکاکڑ نے کہاہے کہ وزیراعلی بلوچستان کے پاس سیلاب سے متعلق تفصیلات نہ ہونا افسوس ناک ہے ،صوبے کے چیف ایگزیکٹو کا عالم ہے تو پھر بلوچستان کا خدا ہی حافظ ہے ہونا تو یہ چاہیے کہ وزیراعلی بلوچستان تمام تر تفصیلات وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کے سامنے رکھتے تاکہ وہ سیلاب زدگان کی بحالی میں بلوچستان حکومت کی مدد کرتے حکومت بلوچستان کی جانب سے تمام صوبائی وزرا کو جاری کئے گئے فنڈز پر کٹ لگا کر مذکورہ رقم صوبے کے سیلاب زدہ علاقوں میں خرچ کی جائیں ایک طرف رقم نہ ہونے کا رونا روتے ہیں تودوسری طرف سیلاب زدگان سے متعلق ان کے پاس معلومات ہی نہیں ہے . ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز اپنے بیان میں کیا .
منظوراحمدکاکڑ نے کہاکہ بلوچستان ایک طرف پسماندگی کاشکار ہے جبکہ رہی سہی کسر حالیہ سلاب اور بارشوں نے پوری کردی بلوچستان کے 90فیصد علاقہ سیلاب سے متاثر ہے ہفتے کو وزیراعظم میاں شہبازشریف اور اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نصیرآباد کے دورے پرپہنچے تو وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے انتہائی غفلت کا مظاہرہ کیا گیا چیف ایگزیکٹو ہونے کے ناطے انہیںپورے صوبے کی صورتحال سے متعلق علم ہونی چاہیے لیکن موصوف بلوچستان کی تباہی سے متعلق دو الفاظ کے بعد خاموش ہوگئے
ہم نے عوام کے بہتر مفاد میں صوبائی حکومت تبدیل کی تھی لیکن میرعبدالقدوس بزنجو کی جانب سے غفلت کامظاہرہ باعث افسوس ہے ،انہوں نے کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ وزیراعلی بلوچستان کے پاس صوبے کے سیلاب زدہ علاقوں کی تفصیلات نہ ہونے کی وجہ سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے سامنے دو الفاظ کے بعد خاموشی اختیار کرگئے جس کا بلوچستان کو بہت بڑا نقصان ہواہے ، فوری طورپر حکومت بلوچستان کی جانب سے تمام صوبائی وزرا کو جاری کئے گئے فنڈز پر کٹ لگا کر مذکورہ رقم صوبے کے سیلاب زدہ علاقوں میں خرچ کی جائیں تاکہ ہر وزیر کی جانب سے مذکورہ علاقے کی عوام کیلئے فنڈز عوامی مفاد میں استعمال ہوں .
. .