بلوچستان حکومت کو بڑا جھٹکا‘باپ پارٹی 2 حصوں میں تقسیم ‘ قدوس بزنجو کی مشکلات میں اضافہ

کوئٹہ ( آن لائن)بلوچستان عوامی پارٹی دودھڑوں میں تقسیم ، پارٹی کے جنرل سیکرٹری نے جلد ورکرز کنونشن منعقد کرنے کااعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی ایک بارپھر دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی چند ماہ قبل بلوچستان عوامی پارٹی کے الیکشن میںمیرعبدالقدوس بزنجو کو صدر منتخب کیاگیا تھالیکن حالیہ بارشوں کے بعد بی اے پی ایک بارپھر تقسیم ہوگئی ،

بی اے پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹرمنظور احمدکاکڑ پارٹی صدر اور وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے سیلاب زدگان کی داد رسی نہ ہونے پر مایوس ہوگئے اور فیصلہ کیاہے کہ آئندہ چند دنوں میں پارٹی ورکرز کنونشن بلا کراس حوالے سے اہم فیصلہ کیاجائے گا۔