پاکستان دوسرے ممالک کے اقدامات کی قیمت چکا رہا،اقوام عالم فوری مدد کرے

لاڑکانہ (قدرت روزنامہ) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ پاکستان دوسرےممالک کے اقدامات کی قیمت چکا رہا، اقوام عالم کو مدد کرنی چاہیے، سیلاب زدہ علاقوں میں جو دیکھا بیان کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں،پاکستان کو فوری بڑی مالی امداد کی ضرورت ہے، جی20 ممالک 80فیصد کاربن اخراج کے ذمہ دار ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے وزیراعظم پاکستان شہبازشریف اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے ہمراہ لاڑکانہ میں متاثرین کیمپ کا دورہ کیا،حکام نے انتونیوگوتریس کوبریفنگ میں بتایا کہ موئن جودڑو کو فی الحال دریا سے کوئی خطرہ نہیں۔ یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان میں سیلابی صورتحال دیکھ کردلی دکھ ہوا، پاکستان کے معاملات جلد حل ہونے کا خواہاں اور دعاگو ہوں، پاکستان کے مسائل پردنیا بھر میں آواز اٹھائیں گے، پاکستان کو موجودہ صورتحال میں زیادہ مالی امداد ضرورت ہے۔
یواین سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں صنعتوں نے ماحولیات پر منفی اثرات مرتب کیے، پاکستان کے پاس سیلاب سے نقصانات کے ازالے کیلئے وسائل ناکافی ہیں، ذمہ دارممالک کو پاکستان کی مدد کیلیے آگے آنا چاہیے، آج کے دور موسمیاتی تبدیلی ایک بہت بڑا چیلنج ہے، جو دیکھا بیان کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ آج کے دور میں موسمیاتی تبدیلی ایک بہت بڑا چیلنج ہے، سیلاب سے فصلیں تباہ اور جانور ہلاک ہو گئے، سیلاب سے لاکھوں افراد بےگھر ہوئے ہیں، پاکستان کو فوری طور پر بڑی مالی امداد کی ضرورت ہے، اقوام عالم اور عالمی اداروں کو اس مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنی چاہیے، پاکستان دوسرے ممالک کے اقدامات کی قیمت چکا رہا ہے، پاکستانی اداروں کی امدادی سرگرمیوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جی20 ممالک 80 فیصد کاربن اخراج کے ذمہ دار ہیں، سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، ترقی یافتہ ممالک کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے آگے آنا ہوگا، آج پاکستان موسمیاتی تبدیلی کا سامنا رہا ہے تو کل کوئی دوسرا ملک بھی کرسکتا ہے۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی آج کے دور کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے آج سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، اظہار یکجہتی پر سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے شکر گزار ہیں، انتہائی مصروفیات کے باوجود سیکریٹری جنرل نے دورہ پاکستان کیلئے وقت نکالا۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک بہت بڑا چیلنج ہے، سیلاب کے باعث پاکستان کے عوام بری طرح متاثر ہوئے، سیلاب متاثرین کی بحالی اور آبادکاری کیلئے کام کریں گے۔

Recent Posts

ٹائٹینک ریسکیور کو تحفے میں دی گئی سونے کی گھڑی کتنے میں نیلام ہوئی؟، جان کر آپ بھی حیران ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹائٹینک کے کریش ہونے کے بعد ڈوبتے ہوئے 700 سے زیادہ افراد…

2 mins ago

ٹک ٹاکرز کی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے پر مشی خان میدان میں آگئیں، خواتین کو اہم مشورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نازیبا ویڈیوز…

13 mins ago

کسان اتحاد نے زرعی آمدنی پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ مسترد کردیا، احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی جانب سے زرعی آمدنی پر ٹیکس…

35 mins ago

نشتر اسپتال ملتان سے ایڈز کا پھیلاؤ، ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے نشتر اسپتال میں سے پھیلنے والے ایڈز سے متعلق کی…

42 mins ago

سالانہ 13 لاکھ لوگ کس وجہ سے مر رہے ہیں؟ عالمی ادارہ صحت کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس…

48 mins ago

عامر خان کی فلم ’تارے زمین پر‘ کا سیکوئیل ’ستارے زمین پر‘ کب ریلیز ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…

2 hours ago