پی ٹی آئی ایم پی اے سلطان محمد خان نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

چارسدہ (قدرت روزنامہ) چارسدہ سے تحریک انصاف کے ایم پی اے سلطان محمد خان نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، سلطان محمد خان کے ہمراہ سینکڑوں کارکنان نے بھی اے این پی میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے گھر اےاین پی میں واپس آگیا ہوں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی کے 18 چارسدہ سے پی ٹی آئی کے منتخب ایم پی اے سلطان محمد خان عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے، سلطان محمد خان کے ہمراہ سینکڑوں کارکنان نے بھی اے این پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔
سلطان محمد خان نے کہا کہ اے این پی قائدین کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے عزت دی، میں دوبارہ اے این پی میں نہیں بلکہ اپنے گھر واپس آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اب بھی رکن اسمبلی ہیں مگر اسمبلی نہیں جا رہے، عمران خان اپنی ضد اورانا کیلئے لوگوں کو بےوقوف بنا رہے ہیں، عمران خان کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا مگر وہ مانتے نہیں۔
دوسری جانب پاکستان تحریک اتحاد پارٹی کے چئیرمین چوہدری اورنگزیب نے اپنی پارٹی پی ٹی آئی میں باقاعدہ طور پر ضم کردی۔

پی ٹی آئی نے آفیشل پیج پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اوکاڑہ این اے 137 سے پاکستان تحریک اتحاد پارٹی کے چئیرمین چوہدری اورنگزیب نے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات میں پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اور اپنی پارٹی کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کا اعلان کر دیا-اس موقع پر وائس چئیرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔عمران خان کی جان سے چوہدری اورنگزیب کو پارٹی میں خوش آمدید کہا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن ایک دوسری کی ایسی حریف جماعتیں بن چکی ہیں کہ ایک دوسرے کے ارکان کو توڑنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہیں۔ آئندہ آنے والے عام انتخابات کی تیاری ابھی سے ہو رہی ہے اور دونوں جماعتیں اپنے اپنے حلقوں میں مضبوط امیدواروں کی تلاش میں ہونے کے ساتھ ساتھ اہم فیصلے بھی کررہی ہیں۔ پی ٹی آئی نے دو روز قبل ن لیگ کی مزید دو وکٹیں گرا ئیں۔ ن لیگی سابق ایم پی اے جوئیل عامر سہوترا اور نائب صدر ن لیگ یوتھ ونگ سیف الحق بیگ نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔دونوں لیگی رہنماؤں نے عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

Recent Posts

اداکارہ رمشا خان نے بیوقوف بنے رہنے کا اعتراف کرلیا

کراچی (قدرت روزنامہ)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان کا کہنا ہے کہ وہ ماہ…

6 mins ago

خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکریٹری جنرل بنانے کی تجویز آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا…

10 mins ago

پی آئی اے کی خریداری میں مقامی سرمایہ کاروں کی بھی دلچسپی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کے مالدار خاندانوں نے پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی…

18 mins ago

آج بالائی پنجاب، گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر…

21 mins ago

شعبۂ صحت میں پاکستان کا اعزاز، ڈاکٹر شہزاد 100 عالمی رہنماؤں میں شامل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کو شعبہ صحت میں ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا، ڈاکٹر شہزاد…

31 mins ago

سمیں بلاک کرنے میں رکاوٹ بننے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) موبائل سمیں بلاک کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد میں رکاوٹ بننے…

42 mins ago