ملک بھر میں مزید بارشوں کا امکان ۔۔۔ محکمہ موسمیات نے اعلامیہ جاری کردیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم وسطی پنجاب،شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخوا ،کشمیراور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان۔پنجاب صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔تاہم سیالکوٹ، گوجرانوالہ، ڈی جی خان اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخواصوبہ کے بیشتر اضلاع میںمطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔ تاہم کوہستان ، صوابی،مالاکنڈ،دیر اور کرم میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔سندھ صوبہ کے بیشتر جنوبی اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ کراچی ، ٹھٹھہ اوربدین میں ہلکی بارش/ بوندا باندی کی توقع ہے۔بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم بارکھان اور گردونواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے