ہمایوں سعید نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے 50 سال کی عمر میں بھی جوان اور فٹ نظر آنے کا راز بتا دیا۔سپر اسٹار ہمایوں سعید نےاپنے ایک حالیہ انٹرویو میں فٹنس اور 50 سال کی عمر میں بھی اپنی جھریوں سے پاک ترو تازہ جلد کے بارے میں بات کی ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ میں لندن سیریز ’دی کراؤن‘ کی شوٹنگ کے لیے ایک اداکارہ کے ساتھ کام کر رہا تھا تو اُنہوں نے مجھ سے پوچھا کہ آپ اپنے چہرے کے ساتھ ایسا کیا خاص کرتے ہیں کہ آپ کی جلد پر بالکل بھی جھریاں نہیں ہیں۔ہمایوں سعید نے بتایا کہ اداکارہ نے مجھ سے یہ سوال اس لیے پوچھا کیونکہ کیونکہ وہ مجھ سے عمر میں چھوٹی تھیں لیکن ان کے چہرے پر جھریاں تھیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ اداکارہ کے سوال پوچھنے پر میں نے کہا کہ میرے خیال سےاس کی وجہ یہ ہے کہ میں بہت زیادہ کھاتا ہوں اور کھانے میں زیادہ پرہیز کو ترجیح نہیں دیتا، مناسب خوراک لیتا ہوں۔اداکار ہمایوں سعید نے یہ بھی بتایا کہ میں جوگنگ کرتا ہوں اور زیادہ وزن اٹھا کر ورزش کرنے کی بجائے کارڈیو کو ترجیح دیتا ہوں جس سے یقیناً میری صحت بہتر رہتی ہے۔