کراچی میں آندھی اور بارش کا امکان
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں گرمی کے ستائے شہریوں کو محکمۂ موسمیات نے بارش کی خوشخبری دیدی، آج سے 13 ستمبر تک ہلکی اور تیز بارش کے ساتھ آندھی کا خدشہ ہے۔محکمۂ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران شہر میں بارش اور آندھی کی پیشگوئی کردی۔
کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ 13ستمبر کو شام یا رات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق بھارتی گجرات پر موجود ہوا کا کم دباؤ کمزور ہوگیا ہے، جبکہ ایک اور ہوا کا شدید کم دباؤ اس وقت مشرقی بھارت پر موجود ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین، میرپورخاص، ٹنڈو محمد خان، سجاول اور ٹھٹھہ میں آندھی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔