’ امریکہ کی افغانستان میں فوجی ناکامی نے ملک میں دیرپا امن قائم کرنے کا موقع فراہم کیاہے‘ ایرانی صدر کا بیان سامنے آگیا
تہران(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ امریکہ کی افغانستان میں فوجی ناکامی نے ملک میں دیرپا امن قائم کرنے کا موقع فراہم کیاہے۔ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ امریکہ کی فوجی شکست اور اس کے انخلا کو افغانستان میں زندگی ، سلامتیاور پائیدار امن کی بحالی کا موقع بننا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ افغانستان میں استحکام کی بحالی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں اور پڑوسی اور برادر ملک کی حیثیت سے ایران چاہتا ہے کہافغانستان میں تمام گروہ قومی معاہدہ تشکیل دیں۔خیال رہے کہ امریکہ ماضی میں ایران پر الزام عائد کرتا رہا ہے کہ وہ امریکی افواج کے خلاف طالبان جنگجوو¿ں کو خفیہ امداد فراہم کرتا رہا ہے تاہم تہران نے ہمیشہ اس الزام کی تردید کی ہے۔