ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب رائے منظور ناصر کو ہٹانے کی اندرونی کہانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اینٹی کرپشن پنجاب رائے منظور ناصر کو تبدیل کرنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، انہیں تعیناتی کے 40 روز بعد ہی تبدیل کردیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رائے منظور نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ اور ان کی اہلیہ پر مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا تھا، رائے منظور نے خواجہ آصف کی اہلیہ، بیٹے اور جاوید لطیف کی والدہ کو گرفتار کرنے سے بھی انکار کیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی نے مقدمات درج کرنے کے لیے دباؤ ڈالا، رانا ثناء اللّٰہ اور ان کی اہلیہ پر کلر کہار میں اراضی خریدنے پر کم ٹیکس دینے کی فائل تیار کی گئی، رانا ثناء اللّٰہ پہلے ہی پورا ٹیکس جمع کراوچکے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رائے منظور نے بطور ڈی جی اینٹی کرپشن مقدمہ درج کرنے کے لیے فائل پر دستخط سے انکار کر دیا تھا، رائے منظور ناصر نے کہا تھا کہ ایسے ہی کیس میں شیخ رشید کو بری الذمہ قرار دے چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق سیالکوٹ کی نجی ہاؤسنگ اسکیم کے ایک مقدمے میں خواجہ آصف کے بیٹے اور اہلیہ کو پکڑنے کا کہا گیا اس پر رائے منظور ناصر نے کہا کہ عدالتوں میں کیس ہیں، وہ ایسا نہیں کر سکتے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس کے بعد مشیر مصدق عباسی نے ڈی جی رائے منظور کو 25 اگست کی رات 12 بجے دفتر بلا لیا، مصدق عباسی نے 23 افسران کو تبدیل کرنے کے لیے رائے منظور کے سامنے فہرست رکھ دی، ڈی جی اینٹی کرپشن رائے منظور نے تبادلوں کی فہرست پر دستخط سے انکار کردیا، ڈی جی کی منظوری کے بغیر ہی اسی رات 18 افسران کو تبدیل کردیا گیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب مصدق عباسی نے ہی رائے منظور کو ڈی جی اینٹی کرپشن تعینات کروایا تھا۔

Recent Posts

18ویں آئینی ترمیم تمام قومیتوں کیلئے زندگی کی بنیاد ہے، ایمل ولی

پشاور(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے نو منتخب صدر ایمل ولی خان نے…

1 hour ago

وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ…

1 hour ago

این اے 44 ، ایسا حلقہ جس سے جیتنے اور ہارنے والے دونوں صوبے کے حکمران بن گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ اسماعیل خان کا حلقہ این اے 44 ، پاکستان کا…

1 hour ago

سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافہ،18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی: سروے رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافے کے بعد 18 فیصد لوگوں نے…

1 hour ago

امن دشمن عناصر کےخلاف پولیس کا آپریشن فورس کی پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظہر ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تخریب کاروں کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائی پر اظہار…

1 hour ago

مریم نواز بھی ڈیپ فیک کا شکار، غیرمناسب ویڈیو وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے…

2 hours ago