نسیم شاہ سے بھارتی لڑکی کا اظہارِ محبت
دبئی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ سے بھارتی لڑکی نندی گپتا نے محبت کا اظہار کر دیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی لڑکی نے نسیم شاہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں اس وقت نسیم شاہ سب سے اچھا کھیل رہے ہیں۔
نسیم شاہ کی مداح نے کہا کہ پاکستان سے فرق نہیں پڑتا، ایشیاء کپ کے فائنل میں نسیم شاہ کو سپورٹ کرنے آؤں گی۔بھارتی لڑکی کا کہنا ہے کہ نسیم سے شادی کا پوچھوں گی، اگر کبھی ذاتی طور پر ان سے ملی تو بے ہوش ہو جاؤں گی، ان کے لیے پاکستان جانے کو بھی تیار ہوں۔
نندی گپتا کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں دبئی میں رہتی ہوں لیکن اسٹیڈیم نسیم شاہ کو دیکھنے آتی ہوں، میں نےان کو انسٹا گرام پر میسج بھی کیا تھا، امید ہے اس انٹرویو کے بعد وہ مجھ سے رابطہ کریں گے۔