سانگھڑ میں خاتون کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا

سانگھڑ(قدرت روزنامہ)سندھ کے شہر سانگھڑ میں 29 سالہ خاتون کی لاش ملنے کے معاملے میں پیش رفت سامنے آئی ہے، خاتون کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے . پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل اور جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے .


ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر کے مطابق مقتولہ سے جنسی زیادتی کی گئی، خاتون کو تشدد اور گلا دبا کر ہلاک کیا گیا . پولیس کا کہنا ہے کہ سنجھورو کی رہائشی خاتون دو روز قبل گھر سے نکلی تھی، بعد میں اس کی لاش ملی ہے .

. .

متعلقہ خبریں