ریحام خان نے پی ٹی آئی سے نئی تاریخ دینے کی گزارش کردی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے پی ٹی آئی سے حکومت کے جانے کی نئی تاریخ دینے کی گزارش کردی۔پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری اور شیخ رشید کے بیانات کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے ان پر طنز کیا اور کہا کہ آج 10 ستمبر بھی گزر گئی ہے۔
آج 10 ستمبر بھی گزر گئی حکومت کا تختہ اُلٹانے کے خواب دیکھنے والوں کے اپنے خواب اُلٹ گئے۔ گزارش ہے کہ قوم یوتھ کو حوصلہ دینے کے لیے کوئی نئی تاریخ ہی دے دیں pic.twitter.com/ruj1JxBsyz
— Reham Khan (@RehamKhan1) September 10, 2022
ریحام خان نے کہا کہ آج 10 ستمبر بھی گزر گئی حکومت کا تختہ اُلٹانے کے خواب دیکھنے والوں کے اپنے خواب اُلٹ گئے۔
انہوں نے کہا کہ گزارش ہے کہ پی ٹی آئی کے حامیوں کو حوصلہ دینے کے لیے کوئی نئی تاریخ ہی دے دیں۔