کراچی میں ڈینگی کے مزید 113 کیسز رپورٹ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ڈینگی کے مزید 113 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں . محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کراچی میں ڈینگی کے کیسز میں ہوشربا اضافہ سامنے آنے لگا ہے .

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ میں 118کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 113 کا تعلق کراچی سے ہے .
محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر ضلع شرقی ہے ، وہاں67 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ضلع وسطی 25 ،ضلع جنوبی 11 ، ضلع کورنگی 6، ضلع ملیر 2، اور ضلع غربی میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں . محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ رواں ماہ یکم ستمبر سے آج تک کراچی میں 843کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال سندھ بھر میں3 ہزار 3428 کیسز رپورٹ وچکے ہیں .
ڈینگی وائرس سے کیسے محفوظ رہا جائے؟
ڈینگی بخار دنیا بھر میں مچھروں سے سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والا مرض ہے اور یہ 4 اقسام کے ڈینگی وائرسز کا نتیجہ ہوتا ہے . ڈینگی کے مرض سے بچاؤ کے لیے سب سے اہم چیز یہ ہے کہ کسی بھی جگہ پانی جمع نہ ہونے دیا جائے، عام لوگوں کی توجہ صرف گندے پانی کی جانب جاتی ہے لیکن اس مرض کو پھیلانے میں اہم ترین کردار صاف پانی ادا کرتا ہے .
مچھر دانیوں اور اسپرے کا استعمال لازمی ہے کیوں کہ ایک مرتبہ یہ مرض ہوجائے تو اس وائرس کو جسم سے ختم ہونے میں دو سے تین ہفتوں تک کا وقت لگ سکتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں