قومی ٹیم نے ہار کر جینے کا مزہ کرکرا کر دیا ہے، پاکستانی مداح پھوٹ پھوٹ کر رو پڑی
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی ایشیا کپ 2022ء کے فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست پر کرکٹ کا شوق رکھنے والی پاکستانی لڑکی پھوٹ پھوٹ کر رو پڑی۔گزشتہ روز سری لنکا ایشیا کپ 2022ء میں پاکستان کو شکست دے کر چھٹی بار ٹرافی لے اُڑا، مصائب سے گھرے سری لنکا کو جہاں جشن کے چند لمحات میسر آئے وہیں اوورسیز سمیت 22 کروڑ پاکستانیوں کے دل ٹوٹ گئے۔
شکست کے بعد اسٹیڈیم کے باہر پاکستانی شائقین کرکٹ اپنے مجروح جذبات کا اظہار کرتے ہوئے نظر آئے جن میں ایک جذباتی لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔
View this post on Instagram
لڑکی کا اپنی ویڈیو میں پھوٹ پھوٹ کر روتے ہوئے کہنا ہے کہ قومی ٹیم نے سری لنکا کے آخری میچ میں ہار کر آدھا دل توڑا تھا اور اب فائنل میں ہار کر پورا دل توڑ دیا ہے، ہارنے کا غم نہیں ہے اتنی بری طرح سے ہارنے کا غم ہے۔لڑکی کا کہنا ہے کہ میرا دل ٹوٹ کر میرے ہاتھ میں آ رہا ہے میرا دل کچومر ہو رہا ہے۔
لڑکی نے پاکستانی ٹیم کے مڈل آرڈر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 23 رن سے ہار گئے، بس محمد رضوان ہی سب پر مہربان ہے، نسیم شاہ قوم کے پاس ایک ہی دل ہے آپ کتنی بار جیتو گے۔لڑکی کا روتے ہوئے کپتان سے شکوہ کیا گیا کہ بابر اعظم آپ کو تو میں نے وزیر اعظم بنایا تھا، آپ نے پورے ایشیا کپ میں پرفارمنس نہیں دی۔
مداح نے ٹیم سے گزارش کی کہ خدارا آئندہ ہمارے سر نہیں جھکنے دیجئے گا، آئندہ اتنی بری پرفارمنس نہیں دیجئے گا۔ویڈیو کے آخر میں لڑکی کا قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہنا ہے کہ اب کرکٹ تو ڈوب گئی ہے، ڈوبتے عوام کو بچائیں اور سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔