مریم نواز کی والدہ کی قبر پر حاضری

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے والدہ، بیگم کلثوم نواز کی قبر پر حاضری دی گئی۔مریم نواز کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر گزشتہ روز والدہ کی قبر پر حاضری دیتے ہوئے تصویریں شیئر کی گئیں،

اس پوسٹ کے کیپشن میں مریم نواز نے لکھا کہ سرینا اور محمد نے بھی امی کی قبر پر حاضری دی، یہ بچے اپنی عظیم دادی کی چوتھی برسی کے موقع پر دعا کرنے کے لیے میرے ساتھ شامل ہوئے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Maryam Nawaz Sharif (@maryamnawazofficial)


دوسری جانب انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میری پیاری امی کی برسی کے موقع پر، میرا پیغام ان لوگوں کے لیے ہے جن کے پاس اُن کی مائیں موجود ہیں، اپنی ماؤں کی قدر کریں جب تک کہ وہ آپ کے پاس ہیں، کیوں کہ ماؤں سے ہاتھ ملانے کی تمنا اور پھر ماں کے ہاتھ تک نہ پہنچ پانے کا درد کبھی نہ بھلا دینے والا ہے۔


دوسری جانب مسلم لیگ ن کے تصدیق شدہ پیج پر بھی بیگم کلثوم نواز کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔