رنویر سنگھ نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ نے حال ہی میں فلم فیئر ایوارڈز میں بہترین اداکار کا ایوارڈ وصول کرنے کے بعد انڈسٹری میں اپنی کامیابی کا راز بتادیا۔رنویر سنگھ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلم ایوارڈ کی تقریب میں ایوارڈ وصول کرتے ہوئے اپنی ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں رنویر سنگھ کو ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد کافی جذباتی ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اُنہوں نے ایوارڈ وصول کرنے کے بعد کہا کہ’جو کچھ بھی میری زندگی میں اب تک ہوا میری سوچ سے بڑھ کر ہوا، یہاں تک کہ مجھے تو یقین بھی نہیں ہوتا ہے کہ میں یہاں آپ سب لوگوں کے سامنے کھڑا ہوں‘۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Ranveer Singh (@ranveersingh)


اُنہوں نے کہا کہ’مجھے ہر روز اس بات پر بے یقینی سی بھی ہوتی ہے کہ میں ایک اداکار ہوں‘۔اُنہوں نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ’سب سے پہلے تو میں آپ لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ آپ لوگ میرے اس سفر کا حصّہ بنے‘۔
رنویر سنگھ نے کہا کہ ’میں جو کچھ بھی ہوں اپنے ماں باپ اور اپنی دیدی (بہن) کی وجہ سے ہوں‘۔رنویر سنگھ نے اپنی اہلیہ، دیپیکا پڈوکون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے گھر میں ایک لکشمی ہے‘۔اتنا کہنے کے بعد وہ اسٹیج پر دیپیکا پڈوکون کا ہاتھ تھام کر اُنہیں اپنے ساتھ لے آئے اور کہا کہ ’رنویر سنگھ کی کامیابی کا راز دیپیکا پڈوکون ہے‘۔