چور نواز شریف اور دہشت گرد الطاف حسین سے میرا موازنہ نہ کریں، عمران خان
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی سے قبل کہا کہ چور نواز شریف اور دہشت گرد الطاف حسین کے ساتھ میرا موازنہ نہ کیا جائے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں فاضل جج کی جانب سے طلبی پر سابق وزیراعظم عدالت پہنچے۔ کمرہ عدالت میں جانے سے پہلے عمران خان نے کہا کہ میں بہت خطرناک ہوں۔
صحافی نے سوال کیا کہ پہلے الطاف حسین پھر نواز شریف اور اب آپ کو مائنس کیا جارہا ہے، جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ ایک چور نواز شریف اور دہشت گرد الطاف حسین سے میرا موازنہ نہ کریں۔