دبئی(قدرت روزنامہ)دبئی میں چاند کی شکل کا ہوٹل تعمیر کیا جائے گا جس میں ٹہرنے والے زمین پر رہ کر ہی خلا کی سیاحت کا لطف اٹھا سکیں گے . عرب میڈیا کے مطابق دبئی میں 5 بلین ڈالرز کی لاگت سے چاند کی شکل کا لگژری ہوٹل تعمیر کیا جائے گا .
مون ورلڈ ریزورٹ میں سالانہ ایک کروڑ افراد قیام کرسکیں گے . ہوٹل کی عمارت کی تعمیر48 ماہ میں مکمل ہوگی .
چاند کی شکل کے ہوٹل میں مہمان صفر کشش ثقل ، چاند کی سطح پرچہل قدمی اورچاند گاڑی کی سیر کا لطف اٹھا سکیں گے . چاند کی شکل کے ہوٹل کی لمبائی 200 میٹرز سے زیادہ ہوگی .