سرگودھا میں مسلم لیگ (ن) کو بڑا دھچکا

سرگودھا (قدرت روزنامہ)سرگودھا سے ہزاروں لیگی کارکنان نے (ن) لیگ کو خیر آباد کہہ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں تحریک انصاف کی کامیاب حکمت عملی کے تحت مسلم لیگ (ن) کو بڑا سیاسی دھچکا لگا ہے۔ معروف سیاسی شخصیت سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری رفاقت اقبال گاڑا نے پوری برادری اور ہزاروں ساتھیوں کے ہمراہ (ن) لیگ کو خیرباد کہہ دیا۔
گاڑا برادران کی تحریک انصاف میں شمولیت سے (ن) لیگ کا کوٹ مومن میں صفایا ہوگیا ہے جب کہ گاڑا برادران اور ان کے ساتھیوں کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے مقامی سطح پر پی ٹی آئی مزید مضبوط ہوگئی ہے۔اس موقع پر سینئر وائس پریزیڈنٹ شمالی پنجاب انصر اقبال ہرل نے کہا کہ گاڑا برادران کی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنا خوش آئندہ ہے اور اس فیصلے سے مقامی سطح پر تحریک انصاف مزید مضبوط ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل کوٹ مومن کو پنجاب کی مثالی تحصیل بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائیں گے۔
اس موقع پر رفاقت اقبال گاڑا کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کی جنگ میں عمران خان کے قافلے کا حصہ بنے ہیں، تحریک انصاف ہی واحد جماعت ہے جو عوام کی ترجمانی کرتی ہے اور ہم بھی اسی جذبے کے ساتھ اس کاروان کا حصہ بنے ہیں۔