ملک بھر میں مہنگائی کی لہر برقرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں سیلابی صورتحال کے بعد مہنگائی کی نئی لہر برقرار ہے . تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سیلابی صورتحال کے بعد سبزی، مرغی کے گوشت اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ برقرار ہے .

فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلوں میں سبزیوں کی کھڑی فضلوں کو نقصان پہچنے کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا، فلورملز کو آٹے کی فراہمی میں کمی اور راستے منقطع ہونے سے بحران پیدا ہوا .
ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مرغی کا گوشت اخراجات میں اضافہ اور پنجاب سے کم مقدار میں آنے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہواہے . کوئٹہ میں اس وقت ٹماٹر 150 روپے فی کلو، آٹا 125 روپے فی کلو، مرغی کا گوشت 650 روپے فی کلو اور مٹر 250 روپے میں فروخت ہورہا ہے .
دوسری جانب پشاور میں بھی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی . جہاں ٹماٹر 110 روپے، پیاز80 ،سبزمرچ 240، لیموں 200، لہس 230 سے 320، ادرک 420 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے . دیگر سبزیوں میں آلو 100 روپے، کچالو50، بیگن 80 ،گوبھی90، کریلا 120 جب کہ بھنڈی، توری ، ٹینڈا اور فراشبین کی قیمت 100روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے . پھلوں میں آم 180 روپے فی کلو، آڑو280 روپے، سیب 150، انار 220 روپے فی کلو اور کیلا 110 روپے فی درجن فروخت کیا جارہا ہے . اس کے علاوہ زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 280 روپے مقرر کی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں