سندھ حکومت کو جائیدادوں کی معلومات فراہم کرنےکیلئے محکمہ قائم کرنےکا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ)عدالت نے حکومت سندھ کوجائیدادوں کی معلومات فراہم کرنےکیلئےعلیحدہ سے محکمہ قائم کرنےکا حکم دے دیا . تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے جائیدادوں کی خرید و فروخت کے متعلق بڑا فیصلہ دیتے ہوئے حکومت سندھ کو معلومات فراہم کرنے کے لیےعلیحدہ سے محکمہ قائم کرنے کا حکم دیا .


عدالت نے حکم دیا کہ محکمہ شہریوں کو تین یوم میں جائیداد کی لیز، نقشوں کی منظوری این اوسیزسمیت دیگرمصدقہ قانونی معلومات فراہم کرے گا .
سندھ ہائی کورٹ نے کیس میں ریمارکس دیے کہ محکمے کے قیام کا مقصد جائیدادوں کی خرید و فروخت کے بعد پیدا ہونے والے مسائل پر قابو پانا ہے . جائیدادوں کے متعلق مصدقہ معلومات نا ہونے کے سبب عدالتوں میں مقدمات کا انبار لگ گیا ہے .
سندھ ہائی کورٹ نے نارتھ ناظم آباد میں پلاٹ نمبرE47 پر تعمیرات کو قانوی قراردے دیا . 1800گز کے پلاٹ پر رہائشی/تجارتی تعمیرات کے خلاف محمد عظیم اور شاہد صمد پراچہ نے درخواستیں دائرکی تھیں . درخواستوں میں مؤقف اختیارکیا گیا تھا کہ پلاٹ پر تعمیرات ماسٹر پلان کی خلاف ورزی ہے . سندھ ہائی کورٹ نے دونوں درخواستیں خارج کردیں .

. .

متعلقہ خبریں