کراچی (قدرت روزنامہ)عدالت نے حکومت سندھ کوجائیدادوں کی معلومات فراہم کرنےکیلئےعلیحدہ سے محکمہ قائم کرنےکا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے جائیدادوں کی خرید و فروخت کے متعلق بڑا فیصلہ دیتے ہوئے حکومت سندھ کو معلومات فراہم کرنے کے لیےعلیحدہ سے محکمہ قائم کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ محکمہ شہریوں کو تین یوم میں جائیداد کی لیز، نقشوں کی منظوری این اوسیزسمیت دیگرمصدقہ قانونی معلومات فراہم کرے گا۔
سندھ ہائی کورٹ نے کیس میں ریمارکس دیے کہ محکمے کے قیام کا مقصد جائیدادوں کی خرید و فروخت کے بعد پیدا ہونے والے مسائل پر قابو پانا ہے۔ جائیدادوں کے متعلق مصدقہ معلومات نا ہونے کے سبب عدالتوں میں مقدمات کا انبار لگ گیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے نارتھ ناظم آباد میں پلاٹ نمبرE47 پر تعمیرات کو قانوی قراردے دیا۔1800گز کے پلاٹ پر رہائشی/تجارتی تعمیرات کے خلاف محمد عظیم اور شاہد صمد پراچہ نے درخواستیں دائرکی تھیں۔درخواستوں میں مؤقف اختیارکیا گیا تھا کہ پلاٹ پر تعمیرات ماسٹر پلان کی خلاف ورزی ہے۔سندھ ہائی کورٹ نے دونوں درخواستیں خارج کردیں۔
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…