عقل کی اندھی حکومت اپنے ہی ملک کے چینلز بند کررہی ہے، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عقل کی اندھی حکومت اپنے ہی ملک کے چینلز بند کررہی ہے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ رشید نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑے طبقے کو پاکستان سب سے زیادہ عزیز ہے، عقل کی اندھی حکومت شکست خوردہ ہے۔
‘رواں سال الیکشن ہوجائیں گے’
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی کے پاس کوئی حل نہیں، رواں سال الیکشن ہوجائیں گے، سیاسی کلیجہ پھٹنے کے قریب ہے، نیاز بٹ جائے گی۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ عوامی ردعمل آیا توسب لپیٹ میں آئیں گے، کسی کو نہیں چھوڑیں گے، پی ڈی ایم ٹوٹ گئی، ان کی سیاست ختم ہوگئی۔ یواین کا خطاب ایک بہانہ ہے، اصل میں نواز شریف کو منانا ہے۔
‘عدالتی فیصلے کو جوتے کی نوک پر رکھا جارہا ہے’
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے بھی بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا اسٹریم لائن کیلئے قوانین لائے تو انہوں نے مخالفت کی، مارشل لاءوالے ممالک میں بھی اسطرح چینلز پر پابندی نہیں لگائی جاتی۔
انہوں نے کہا کہ عدالت نے بول کو بحال کرنے کا فیصلہ دیا، عدالتی فیصلے کو جوتے کی نوک پر رکھا جارہا ہے، بول کی بندش کی مذمت کرتے ہیں، فوری بحال کیا جائے۔فیاض الحسن نے مزید کہا کہ آزادی صحافت کے معاملے پر 13جماعتیں شور مچاتی تھیں، امپورٹڈحکومت نے آزادی صحافت پر ظلم وجبر کے پہاڑ گرائے۔
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کی مقبولیت سے خائف ہیں، ان کی سیاسی سرگرمیوں پرروک لگائیں تو سمجھ آتا ہے، عمران خان تو سیلاب متاثرین کیلئے فنڈ اکٹھا کررہے ہیں۔
‘حکومت خوف میں مبتلا ہے’
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خود کو الیکٹڈ حکومت کہنے والوں کو ایسا کرنازیب نہیں دیتا، یہ تو انسانیت کے خلاف ہے، حکومت خوف میں مبتلا ہے۔سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ انسان عمران خان خدمت کررہے ہیں اس پر قدغن لگارہے ہیں، سوشل میڈیا کے زمانے میں اس قسم کی قدغنیں بےمعنی ہوتی ہیں۔