بارش کے موسم میں کھائیں سوجی سے بنے لذیذ پوڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج ہم آپکو سوجی سے بنے لذیذ پوڑے بنانے کا نہایت ہی آسان طریقہ بتائیں گے۔کراچی میں بارش ہو اور لوگ باہر کچھ اچھا کھانے نہ جائیں ایسا تو ہو نہیں سکتا لیکن بیشتر افراد کو ڈر بھی لگا رہتا ہے کہ کہیں وہ باہر کھانے کے لئے جائیں تو زیادہ بارش کی وجہ سے ان کو کوئی جانی نقصان نہ ہوجائے۔
تو ہم کرتے ہیں آپکی یہ مشکل آسان اور آپکو بتاتے ہیں سوجی سے بنے لذیذ پوڑے بنانے کی نہایت ہی آسان ترکیب جس کو آپ باآسانی گھر میں بنا سکتے ہیں۔
اجزا:
سوجی 250 گرام
دہی ایک پاؤ
انڈے 3 عدد
پسی چینی ڈیڑھ کپ
چھوٹی الائچی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ
گھی یا تیل
بنانے کی ترکیب:
تمام اجزا کو ایک باؤل میں ڈال کر پھینٹ لیں اور ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں، سوجی پھولنے کے بعد نان اسٹک فرائی پین میں تھوڑا سا تیل یا گھی ڈالیں۔سرونگ اسپون (باؤل کا چمچ) سے آمیزہ فرائنگ پین میں پھیلا دیں جب آمیزہ گولڈن براؤن ہونے لگے تو پلٹ دیں۔
دونوں طرف سے گولڈن براؤن ہو جائے تو اسے اتار لیں اور کھائیں چائے کے ساتھ مزے سے۔