مراد علی شاہ کی کشتی ڈول گئی
کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کشتی میں سوار ہو کر سیلاب متاثرہ علاقوں میں پہنچے تو کشتی ڈول گئی۔وزیر اعلیٰ کی مدد کے لیے سیکیورٹی گارڈز بڑی کشتی لے کر پہنچ گئے، سیکیورٹی گارڈز نے مراد علی شاہ کو دوسری کشتی میں سوار کرایا۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سیہون میں متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
SEHWAN: Sindh CM Syed Murad Ali Shah took aerial view of #Manchhar Lake & different protective bunds. He sailed in a boat to visit his ancestral village Vahur, and nearby inundated villages and met with affected people. #PPP pic.twitter.com/7YQUyi0unI
— Sindh Chief Minister House (@SindhCMHouse) September 12, 2022
دوسری جانب سندھ کے ضلع دادو میں بجلی کے گرڈ اسٹیشن کو بچانے کے لیے پاک فوج نے 36 گھنٹوں کی ہنگامی کارروائی کے دوران ڈھائی کلو میٹر طویل مضبوط بند بنا دیا۔ذرائع کے مطابق سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق ضلع دادو میں سیلاب کے باعث بجلی کے گرڈ اسٹیشن کے پانی میں ڈوبنے کا خطرہ تھا۔