بارات کے وقت دولہا نےآخربیوی میں ایسی کیا چیز دیکھی کہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کربھاگنے پر مجبور ہو گیا ۔۔۔جانیں تفصیل

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت کے شہر حیدرآباد میں پہلی بیوی کے اچانک پنڈال میں پہنچنے پر دولہا بھاگ گیا ۔ ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شادی کا ایک استقبالیہ ایک بہت بڑا ڈرامہ بن گیا جب دولہا نے اپنی پہلی بیوی کے اچانک پنڈال میں پہنچنے پر پنڈال سے بھاگنے کا فیصلہ کیا۔ دولہا جس کی شناخت سید نذیر عرف خلیل کے نام سے ہوئی ہے دوسری بار شادی کر رہا تھا۔

شادی کے استقبالیہ کے دوران اس نے اپنی پہلی بیوی کو کچھ پولیس والوں کے ساتھ پنڈال میں داخل ہوتے دیکھا۔ جیسے ہی اس نے اپنی بیوی کو دیکھا،وہ گھبرا گیا اور پچھلے دروازے سے پنڈال سے بھاگ گیا۔ اپنے شوہر کے بغیر بتائے دوبارہ شادی کرنے کے فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ثمرین نے کہا کہ اس نےاپنی ساری کمائی مرد کو دے دی تھی لیکن پھر بھی اس نے دوسری عورت کا انتخاب کیا۔