بھارت کے بعد سری لنکن اداکارہ بھی نسیم شاہ کی دیوانی، ایسی ویڈیو شیئر کی کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامے ‘صنفِ آہن’ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سری لنکن اداکارہ یہالی تاشیا کالی داسا بھی پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں۔ایشیا کپ میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے نسیم شاہ کے پاکستان میں تو ہزاروں مداح تھے ہی، اب ان کے دیگر ممالک سے بھی فینز سامنے آرہے ہیں جن میں سے کچھ کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے۔ یہالی تاشیا نے انسٹاگرام اسٹوری پر میچ کی کچھ جھلکیاں شیئر کی ہیں جن میں نسیم شاہ موجود ہیں، اداکارہ نے ویڈیو پر تو کچھ نہ لکھا البتہ انہوں نے پسندیدگی کا اظہار ایموجیز کے ذریعے کیا۔

تاہم اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو اسٹوری کی مدت پوری ہونے کے باعث اب ان کے اکاؤنٹ پر نہیں ہے لیکن یہ سوشل میڈیا پیجز پر ضرور وائرل ہورہی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھی اپنے انسٹاگرام پر نسیم کی ایڈٹ شدہ ویڈیو شیئر کی تھی جو خوب وائرل ہوئی، بعدازاں اروشی کو بھی وضاحت دینا پڑی کہ ویڈیو ان کی ٹیم نے لگائی تھی اور اس میں کچھ خاص نہ تھا۔دوسری جانب نسیم شاہ نے بھی دبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ انہیں اس سب کے بارے میں علم نہیں، ان کا فوکس صرف کرکٹ پر ہے اور وہ اروشی کو نہیں جانتے۔

Recent Posts

وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم نے نگراں دور حکومت میں غیر ضروری خریدی گئی گندم…

8 mins ago

آسٹریلیا نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

سڈنی (قدرت روزنامہ) کرکٹ آسٹریلیا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ…

13 mins ago

پی سی بی نے ویمن کر کٹ ٹیم کیلئے بھی غیرملکی کوچ کی تلاش شروع کردی، محسن نقوی کی تصدیق

کراچی (قدرت روزنامہ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے…

17 mins ago

دورہ آئرلینڈ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کب ہو گا؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ )دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کیلئے قومی ٹیم کے…

22 mins ago

یواے ای میں ریڈ الرٹ جاری

دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ امارات میں ایک بار پھر طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کرتے…

12 hours ago

افغانستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

کابل(قدرت روزنامہ)رواں سال جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے آئی سی سی…

12 hours ago