عامر لیاقت کی میت اب قبر سے نہیں نکالی جائے گی ۔۔ بُشری اقبال کا وہ اقدام جس نے پہلی بیویوں کو ایسا پیغام دیا جو شاید ہی کسی نے سوچا ہو

کراچی (قدرت روزنامہ)عامر لیاقت پاکستان کی ان شخصیات میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے مذہبی تعلیم بھی دی اور شوبز کی دنیا میں بھی پروگرام ہوسٹ کیے، وہ کم وبیش ہر شعبے میں کام کرنے کا ہنر رکھتے تھے۔ بات سیاست کی ہو یا سماجیت کی انہوں نے تمام کام ہی بخوبی کیے ہیں اور ہر منزل کو کامیابی سے طے کیا ہے۔

عامر لیاقت کو ان کے انتقال کے بعد عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں دفنایا گیا تھا مگر ان کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے کورٹ میں اپیل کی تھی کہ ان کی قبر کشائی کی جائے اور ان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے تاکہ ان کی موت کی وجہ معلوم ہوسکے۔ مگر عامر لیاقت کی پہلی بیوی بشریٰ اقبال نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کی سب سے اہم وجہ یہی ہے کہ میت کی بےحرمتی ہوگی اور ان کی روح کو بھی تکلیف پہنچے گی۔ جس پر دانیہ کی جانب سے خوب ڈرامے کیے گئے اور کورٹ میں کیس چلتا رہا۔
مگر اب بشرٰ اقبال نے یہ کیس جیت لیا ہے۔ جس پر انہوں نے کہا کہ: ” الحمدللہ یا رب ۔۔ سندھ ہائی کورٹ نے مرہوم عامرلیاقت کی قبر کشائی کی اپیل خارج کردی۔ بُرا چاہنے والوں کو بتا دو کے حق کے ساتھ اللہ ہوتا ہے۔ اللہ پاک عامر کی مغفرت فرمائیں اور احمد، دعا کو اُن کے لیے بے حد صدقہ جاریہ بنائے آمین۔ “

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Dr Bushra Iqbal (@syedabushraiqbal)


اخلاقی اعتبار سے بشریٰ اقبال نے ان تمام خواتین کو یہ پیغام دیا ہے کہ اگر آپ کی طلاق ہو جائے آپ شوہر کو چھور دو یا وہ آپ سے کنارہ کرلے دونوں صورتوں میں اپنےاخلاق کو کبھی نہ بھولو اور نہ الزام تراشی کرو ۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Dr Bushra Iqbal (@syedabushraiqbal)


عموماً خواتین شوہر سے علیحدہ ہونے پر اس کی تمام تر باتیں، غلطیاں، برائیاں ہی ظاہر کرتی ہیں مگر بشریٰ ان بیگمات میں سے ہیں جنہوں نے صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا اور شوہر کی موت کے بعد بھی ان کی بھلائی کیلئے کام کیا اور اس میں کامیابی بھی سمیٹی۔