اِدھر شکایت کی اُدھر مسئلہ حل ۔۔ مزار سے 66 ہزار روپے گم ہونے پر خاتون تھانے پہنچی تو اسے کیسے کھوئی ہوئی رقم واپس ملی

کراچی (قدرت روزنامہ)پولیس ہماری محافظ ہے اس بات کا ثبوت ایک مرتبہ پھر آج ہمارے سامنے آ گیا۔ ہوا کچھ یوں کہ عورت کے 66 ہزار روپے گم ہو گئے جس پر اس کا رو رو کر برا حال ہو گیا۔


تو ایسے میں یہ خاتون اپنے بیٹے کے ہمراہ پولیس تھانے آئی اور اپنی پوری داستان سنا دی کہ میری بہن بہت بیمار تھی جس کی وجہ سے میں دعا کرنے گئی تو پرس سے پیسے واہاں گر گئے۔بس پھر کیا تھا ایس ایچ او عوامی کالونی جمال لغاری صاحب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مزار پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے چیک کروائے اور کئی گھنٹوں بعد پوری رقم خاتون کے حوالے کر دی۔
مزید یہ کہ کھوئی ہوئی رقم واپس مل جانے پر نسیم کوثر نامی اس عورت کا کہنا تھا کہ آپ سب کا بہت بہت شکریہ کہ میرے کہنے پر فوری مدد کی کیونکہ مجھ غریب کیلئے یہ بہت بڑی رقم ہے۔