کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب ، افغان صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا۔ 17 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ۔ اجلاس کو افغانستان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی اور قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس کل دن بارہ بجے ہوگا ۔ ایجنڈے کے مطابق اہم شخصیات کو سیکیورٹی پروٹوکول ، سرکاری ملازمین کی ویکسی نیشن ، پاکستان پوسٹ کی لیز پالیسی ، انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے ڈی جی کی تقرری ، وزارت ہاؤسنگ کی 104 ایکڑ زمین کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔

اجلاس میں پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے افسران کی تقرریوں کے قواعد و ضوابط طے کیے جائیں گے۔ اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں تبدیلی کے مجاز کمیشن کی از سرنو تشکیل کی منظوری دی جائے گی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یونین کونسلز کی تعداد میں اضافے ، مسابقتی اپیلٹ ٹریبونل اسلام آباد میں ٹیکنیکل ممبر کی تقرری ، کورنگی فش ہاربر اتھارٹی کے ایم ڈی کی تقرری ، کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین کا اضافی چارج ، نیشنل ڈہزاسٹر رسک مینیجمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی تقرری کی بھی منظوری دی جائے گی۔

پاکستان نیشنل کوالٹی پالیسی 2021 کی منظوری ، ای سی سی اور نجکاری کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

Recent Posts

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے حکومت کی کیا کوشش ہو گی ۔۔۔؟رانا ثناء نے واضح الفاظ میں بتا دیا

کراچی (قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے حکومت کی کیا کوشش…

5 mins ago

ہم 2010 سے آپریشن کے نام پر مارکھا رہے ہیں، فضل الرحمٰن

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے…

16 mins ago

قومی اسمبلی؛ وزارت دفاع کے 2149 ارب 82 کروڑ سمیت دیگر مطالباتِ زرمنظور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں وزارت دفاع کے 2149 ارب 82 کروڑ سمیت دیگر مطالباتِ…

24 mins ago

نومئی مقدمات : جے آئی ٹی نے شاہ محمود کو مجرم قرار دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نو مئی مقدمات کی تفتیش میں جے آئی ٹی نے شاہ محمود…

33 mins ago

تربیلا ڈیم تباہی کے دہانے پر، پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں 50 فیصد کمی،واپڈا حکام اور ماہرین نے ہاتھ کھڑے کردئیے

غازی(قدرت روزنامہ) تربیلا ڈیم خطرناک تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا 2 کلو میٹر سے…

42 mins ago

توہین عدالت کیس:فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کے خلاف توہین عدالت کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔…

49 mins ago