پنجاب

حکمران اتحاد وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر متفق

اوکاڑہ(قدرت روزنامہ)پنجاب میں سیاسی تبدیلی کے لئے حکمران اتحاد وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر بھی متفق، نواز، زرداری اور چودھری شجاعت کی طرف سے بھی اس آپشن کے استعمال پر آمادگی.رواں ہفتے تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع ہونے کا امکان،ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے ساتھ پنجاب اسمبلی میں ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کی اکثریت کے روابط کے بعد حکمران اتحاد کے قائدین نے باہمی مشاورت میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ بدلتے سیاسی حالات میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے اسمبلی کو توڑنے کے آئینی آپشن کے استعمال کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا،

جس کو روکنے کے لئے ضروری ہے کہ پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی جائے.ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کا ڈرافٹ تیار کر کے حکمران اتحاد کے قائدین کو ارسال کر دیا گیا ہے جبکہ میاں نواز شریف،آصف علی زرداری اور چودھری شجاعت حسین کی طرف سے اس آئینی آپشن کے استعمال پر آمادگی کا اظہار کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں