ملک تقریبا ڈیفالٹ ہوچکا ہے ، شیخ رشید کاحیران کن دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک تقریبا ڈیفالٹ ہوچکا ہے صرف اعلان ہونا باقی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ’’ملک تقریباً ڈیفالٹ ہوچکا ہےصرف اعلان ہوناباقی ہے‘‘۔ شیخ رشید نےکہا ہے کہ بجلی 4.50 روپےفی یونٹ مزیدمہنگی کردی ہے۔سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان نےایکسٹنشن دینےوالی پارلیمنٹ کی مدت بڑھانےکا مطالبہ کردیا ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ ساری سیاست نومبر کےگردگھوم رہی ہے،اقتدار کےبھوکوں کاجمعہ بازارلگا ہےاورعوام کاچولھانہیں جل رہا،وہ خودبخودسڑکوں پرنکلیں گے۔

ملک تقریباً ڈیفالٹ ہوچکا ہےصرف اعلان ہوناباقی ہےبجلی 4.50 روپےفی یونٹ مزیدمنگی کردی ہے۔فضل الرحمان نےایکسٹنشن دینےوالی پارلمنٹ کی مدت بڑھانےکا مطالبہ کردیا ہے۔ساری سیاست نومبر کےگردگھوم رہی ہے۔اقتدار کےبھوکوں کاجمعہ بازارلگا ہےاورعوام کاچولھانہیں جل رہا،وہ خودبخودسڑکوں پرنکلیں گے

WhatsApp
Get Alert