کوئٹہ(قدرت روزنامہ)عدالت نے آئینی درخواست پرسیکریٹری واٹراینڈ پاور اور وزیراعظم پرنسپل سیکریٹری کو نوٹسز جاری کیے۔
درخواست میں چیف کیسکو اور چیئرمین واپڈا کوفریق بنایاگیا ہے۔
درخواست کی سماعت چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان اور جسٹس سرداراحمد حلیمی پر مشتمل بیچ نے کیا۔
بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔
معززبنچ نے فریقین کو نوٹسزجاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔
درخواست گزارکا مؤقف تھا کہ بلوچستان کا اس وقت 80فیصد حصہ سیلاب سے شدید متاثرہ ہوا ہے۔ صارفین بلوں میں فیول ایڈجسٹ کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
معززبینچ نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔
دوسری جانب بلوچستان ہائیکورٹ میں نصیرآباد میں سیلابی صورتحال سے متعلق کیس میں امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے دائردرخواست پربھی سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس بلوچستان جسٹس نعیم اخترافغان نے کیس کی سماعت کی جبکہ درخواست جوڈیشل کمیشن کے ممبرمیرراہب بلیدی کی جانب سے دائرکی گئی۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس نے محکمہ صحت، ایریگیسشن سمیت دیگراداروں کی کارکردگی پربرہمی کا اظہارکیا۔
درخواست گزار ایڈووکیٹ راہب بلیدی نے عدالت کو بتایا کہ نصیرآباد میں سیلاب کے بعد امدادی سرگرمیاں انتہائی سست روی کا شکارہیں. سیلاب کے بعد اب لوگ وبائی امراض سے بھی مر رہے ہیں.
عدالت نے سیکریٹری صحت، سیکریٹری ایری گیشن اورڈی جی پی ڈی ایم اے کو ایک بجے تک طلب کرلیا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لندن انڈرگراؤنڈ ٹرین میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیشہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں وزیر دفاع خواجہ آصف کو دی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک سے فتنہ پارٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں آپریشن کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار مناہل ملک اچانک بھارت میں مشہور ہوگئیں۔ پاکستانی…