مہربانی کرکے ہمارے لڑکے چھوڑ دو، ابرارالحق کی اروشی کو تنبیہ

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی معروف گلوکار ابرارالحق نے بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کو پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں سے دور رہنے کی تنبیہ کر دی ہے۔ابرارالحق نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران کپتان بابر اعظم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم سے ایشیا کپ کے دوران توقعات زیادہ تھیں مگر وہ اُن پر پورا نہیں اتر سکے، اس بار ہی بس بابر اعظم کی پرفارمنس ٹھیک نہیں تھی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


انہوں نے مزید کہا کہ محمد رضوان بہت اعلیٰ کھیلے، ابرارالحق نے بولر نسیم شاہ کی بھی تعریف کی۔نسیم شاہ کا ذکر آنے پر صحافی نے بتایا کہ اُن کے لیے تو بھارتی اداکارہ (اروشی روٹیلا) نے اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری بھی لگا دی ہے۔
جس پر ابرارالحق کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ نوجوان سا ہے ابھی بچہ ہے، بھارتی اداکارہ سے درخواست ہے کہ آپ کی مہربانی ہمارے لڑکے چھوڑ دو۔