انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دورا ن ڈالر کی قیمت میں بھاری اضافہ ، سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے ؟ جانئے

کراچی (قدرت روزنامہ)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں ہوشربااضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 18 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 232 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران انڈیکس میں اتار چڑھاﺅ دیکھنے میں آرہاہے ، سٹاک مارکیٹ میں شیئرز کا لین دین شروع ہو توانڈیکس 41 ہزار 862 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں بہتری آنا شروع ہو ئی اور انڈیکس 42 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 42 ہزار 92 پوائنٹس پر پہنچ گیا لیکن یہ برتری زیادہ دیر جاری نہ رہ سکی اور انڈیکس نے واپسی کا سفر شروع کر دیا ، یہ خبر رپورٹ ہونے تک انڈیکس میں 92 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار 954 پوائنٹس پر ہے ۔