انگور کھانے سے جسم کو ہونے والے جادوئی فائدے

(قدرت روزنامہ)ویسے تو کون ہے جسے انگور کھانا پسند نہیں ہوگا؟ مگر یہ پھل صرف لذیذ ہی نہیں بلکہ صحت کے لیے انتہائی مفید بھی ہے . انگور سے خشک میوہ یعنی کشمش بھی تیار کیا جاتا ہے اور یہ وہ پھل ہے جو سال بھر آسانی سے ملتا ہے .

آج ہم آپ کو اپنی اس اسٹوری میں انگور کھانے سے جسم کو ہونے والے جادوئی فائدے بتا رہے ہیں . انگور میں موجود فائبر نظامِ ہاضمہ کو بہتر کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے، انگور میں پائے جانے والے ریشے آنتوں کو صحت مند بناتے ہیں اور انگور کے اندر موجود قدرتی پانی بھی نظامِ ہاضمہ کے لیے اچھا ہوتا ہے . انگور میں قدرتی طور پر کاربو ہائیڈریٹ اور ایک خاص سیلولوز پایا جاتا ہے جو قدرتی طور پر توانائی کو بڑھاتا ہے، اِس کا طریقہ یہ ہے کہ روزانہ ایک مٹھی انگور کھالیں اس عمل سے آپ پورا دِن چست اور توانا رہیں گے . انگور میں طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ ہوتے ہیں جو انگور کو سُرخ سے جامنی رنگ دیتے ہیں، یہ دونوں اُن ریڈیکلز سے لڑنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جو گردوں کی بیماری اور انفیکشن کا سبب بنتے ہیں . اِس کے علاوہ یہ دونوں اینٹی آکسیڈینٹ یوریک ایسڈ جیسے بیکار مصنوعات کو بھی جسم سے نکالنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں . انگور میں موجود طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ سے کینسر سے بچا جاسکتا ہے، اِس میں اینٹی کینسر خصوصیات ہوتی ہیں جو چھاتی کے کینسر سمیت کئی دوسرے کینسرز سے بھی بچاتا ہے . ایک تحقیق کے مطابق جو بچے انگور جیسے پھل کھا کر بڑے ہوتے ہیں اُن میں دمہ کی بیماری کے امکانات کم ہوتے ہیں . جارجیا یونیورسٹی کے ایک مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ انگور کھانے سے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں اور اِس کے علاوہ یہ انسانی جسم کوطاقتور بھی بناتا ہے . . .

متعلقہ خبریں