کھیل

پی سی بی چیف رمیز راجہ پر بھارتی صحافی کا بے بنیاد الزام

دبئی (قدرت روزنامہ)ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کے بعد بھارتی صحافی نے سوشل میڈیا پر الزام عائد کیا کہ رمیز راجہ نے ان کا موبائل چھیننے کی کوشش کی۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین ایشیا کپ کے فائنل کے بعد پی سی بی کے چئیرمین رمیز راجہ اور بھارتی صحافی کے مابین تلخ کلامی ہوئی جس پر بھارتی صحافی نے الزام عائد کیا کہ رمیز راجہ نے ان کا موبائل چھیننے کی کوشش کی۔
یاد رہے کہ دبئی میں ہونے والا ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کے پاس تھی جو ملکی حالات کے پیش نظر دبئی میں منتقل کیا گیا تھا۔ فائنل میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مقابلہ ہوا تھا۔


سری لنکا نے پاکستان کو فائنل میں شکست دے کر ایشیا پر حکمرانی کا تاج اپنے نام کیا، یہ سری لنکا کا چھٹا ایشیا کپ ٹائٹل تھا، سری لنکا نے پاکستان کو سپر فور اور فائنل دونوں میں شکست سے دوچار کیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کی مطابق بھارتی صحافی نے فائنل کے بعد پی سی بی چیف رمیز راجہ سے پاکستانی شکست پر سوال کیا جس پر سے پی سی بی کے سربراہ غصے میں آگئے۔
پی سی بی چئیرمین رمیز راجہ نے بھارتی صحافی سے پوچھا کہ کیا وہ بھارت سے ہیں اور یہ بھی اشارہ دیا کہ بھارتی شائقین فائنل کے نتائج پر خوش ہوں گے
بھارتی صحافی نے ڈھٹائی سے یہ کہہ کر جواب دیا کہ وہ بھارت سے نہیں ہے اور وہ ایک حقیقی سوال پوچھ رہا ہے، رمیز راجہ نے بھارتی صحافی کے اس جھوٹ پر قدرے برہمی کا اظہار کیا اور ان کا فون سامنے سے ہٹانے کی کوشش کی۔بعد میں بھارتی صحافی نے ٹوئٹر کا استعمال کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پی سی بھی چئیرمین نے ان کا فون چھیننے کی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں