اداکارہ سارہ خان کے اس ہیڈ بینڈ کی قیمت کتنی ہے؟ اصل رقم جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
لاہور (قدرت روزنامہ)سارہ خان اور فلک پاکستان شوبز انڈسٹری کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی شخصیات میں سے ایک ہیں۔ لوگ پسند کرتے ہیں کہ وہ کس طرح ایک دوسرے کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں اور آج کل دونوں ستارے دنیا کے سامنے شادی کے مثبت پہلو کو شیئر کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
حال ہی میں فلک نے ایک ویڈیو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ اور فلک ایک شاپنگ مال میں موجود ہیں اور سارہ اپنے لیے ایک ہیڈ بینڈ خرید رہی ہیں۔ ویڈیو میں فلک کو مذاق میں کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ یہ نہیں لو کیوں کے یہ بہت برا ہے لیکن سارہ خرید لیتی ہیں۔
سارہ نے جو ہیڈ بینڈ خریدا ہے آپ اس کی قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے کیوں کہ اس ایک ہیڈ بینڈ کی قیمت 330 یورو ہیں جو کہ پاکستانی 77 ہزار 2 سو 28 روپے بنتے ہیں۔اس سے قبل سارہ خان نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کی تھیں جس میں انہیں بیٹی عالیانہ کے ہمراہ شاپنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
View this post on Instagram
گزشتہ دنوں اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں جس میں وہ سوئمنگ کر رہی تھیں۔
وائرل ہونے والی تصاویر میں اداکارہ نے گلابی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔یاد رہے کہ پاکستان کی مشہور اداکارہ سارہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔