میرب علی اور سارہ خان کی طنز و مزاح سے بھری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی دو مشہور اداکارائیں میرب علی اور سارہ خان اکثر سوشل میڈیا پرمتحرک رہتی ہیں اور اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بھی خوب پسند کیا جاتا ہے۔حال ہی میں دونوں اداکاراؤں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسے مداحوں کی جانب سےخوب پسند کیا جارہا ہے۔
وائرل ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ اداکارہ میرب علی کہتی ہیں کہ گیم یہ ہے کہ ’میں جو بھی پوچھوں اس پر نہیں، نو نہیں بولنا اور سر نہیں ہلانا‘۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Daily Pakistan Lifestyle (@dailypakistan_lifestyle)


میرب علیسارہ خان سے پہلا سوال کرتی ہیں کہ 5 جمع 5 کتنے ہوتے ہیں اور پھر پوچھتی ہیں کہ پاکستان کا دارالحکومت کیا ہے جس پر اداکارہ مزاحیہ انداز میں کہتی ہیں کہ میں لاہور بولنے والی تھی، اس کے بعد میرب علی پوچھتی ہیں کہ جاپان کا دار الحکومت کیا ہے جس پرسارہ خان کہتی ہیں کہ نہیں پتا اور اس طرح نہیں بولنے پر وہ گیم ہارجاتی ہیں۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے خوب پسند کی گئی۔