یشمیٰ گل کی نئی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ یشمیٰ گل کی نئی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے . اداکارہ نے ٹک ٹاک پر اپنی ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں انہیں بالی ووڈ کے مشہور گانے کالا چشمہ پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے .


یشمیٰ گل کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے . اس سے قبل اداکارہ یشمیٰ گل کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی تھی جس میں وہ ذرا ذرا بہکتا ہے گانے میں ایکٹ کرتیں دکھائی دے رہی تھیں .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین اس پر مختلف تبصرے کرنے لگے .
ایک صارف نے لکھا کہ یار اچھی خاصی بندی ہے یہ تو .
جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ مطلب کچھ بھی؟

اداکارہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ایسی بھی کیا مجبوری تھی بہن؟ایک اور صارف نے لکھا کہ ناچنے گانے کے علاوہ بہت سے لوگوں کے پاس انسٹا گرام پر پوسٹ کرنے کے لئے کچھ نہیں .
یاد رہے کہ اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں