اشنا شاہ بھی ماہر گالف پلئیر بن گئیں، کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ اشنا شاہ بھی ماہر گالف پلئیر بن گئیں۔حال ہی میں اشنا شاہ کو گالف کلب میں بھرپور فارم میں کھیلتے ہوئے دیکھا گیا جس نے مداحوں کو حیران کردیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


ویڈیو کو اشنا شاہ کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

31 2 1 219x300
اس سے قبل اداکارہ نے گالف کھلاڑی حمزہ امین کے ساتھ اپنے تعلقات کا انکشاف کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ کافی عرصے سے حمزہ کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔

31 3 1 300x268
اشنا شاہ کا اپنے بوائے فرینڈ کی وجہ سے گالف گیم کے لیے ایک مضبوط جذبہ پیدا ہوا۔

31 4 1 300x271
گزشتہ دنوں اشنا شاہ نے چند تصاویر شیئر کیں جنہیں دیکھتے ہی صارفین سیخ پا ہوگئے اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنانے لگے۔
31 5 1 240x300

31 6 240x300
وائرل تصاویر میں اشنا شاہ نے پیلے رنگ کا سلک انتہائی شرمناک لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور ساتھ میں سیاہ رنگ کی اونچی ہیلز بھی پہنی تھیں ۔

View this post on Instagram

A post shared by Ushna Shah (@ushnashah)


اداکارہ کی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے سخت ردعمل دیکھنے کو ملا کسی نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ مغربی کلچر کو فروغ دینے سے بہتر ہے اپنے کلچر کو فروغ دیں۔
یاد رہے کہ اشنا شاہ نے ڈرامہ سیریل ’پری زاد‘، ’بشر مومن‘، ’حبس‘ اور کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔