اشنا شاہ بھی ماہر گالف پلئیر بن گئیں، کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ اشنا شاہ بھی ماہر گالف پلئیر بن گئیں . حال ہی میں اشنا شاہ کو گالف کلب میں بھرپور فارم میں کھیلتے ہوئے دیکھا گیا جس نے مداحوں کو حیران کردیا .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


ویڈیو کو اشنا شاہ کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے .


اس سے قبل اداکارہ نے گالف کھلاڑی حمزہ امین کے ساتھ اپنے تعلقات کا انکشاف کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ کافی عرصے سے حمزہ کو ڈیٹ کر رہی ہیں .


اشنا شاہ کا اپنے بوائے فرینڈ کی وجہ سے گالف گیم کے لیے ایک مضبوط جذبہ پیدا ہوا .


گزشتہ دنوں اشنا شاہ نے چند تصاویر شیئر کیں جنہیں دیکھتے ہی صارفین سیخ پا ہوگئے اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنانے لگے .


وائرل تصاویر میں اشنا شاہ نے پیلے رنگ کا سلک انتہائی شرمناک لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور ساتھ میں سیاہ رنگ کی اونچی ہیلز بھی پہنی تھیں .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Ushna Shah (@ushnashah)


اداکارہ کی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے سخت ردعمل دیکھنے کو ملا کسی نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ مغربی کلچر کو فروغ دینے سے بہتر ہے اپنے کلچر کو فروغ دیں .
یاد رہے کہ اشنا شاہ نے ڈرامہ سیریل ’پری زاد‘، ’بشر مومن‘، ’حبس‘ اور کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے .

. .

متعلقہ خبریں