لاہور(قدرت روزنامہ) گندم کی کمی کے مسئلے پر پنجاب اور وفاق آمنے سامنے آگئے . پنجاب حکومت نے گندم کی امدادی قیمت 3 ہزار روپے من مقرر کردی .
وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ نے گندم کی عدم فراہمی پروفاقی حکومت کو احتجاجی مراسلہ بھجوا دیا . وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے کئی لاکھ ٹن گندم ضائع ہوئی .
صوبے میں دس لاکھ ٹن گندم کی قلت ہے .
انہوں نے کہا ہے کہ درخواست کے باوجود گندم فراہم نہیں کی گئی ، وفاقی حکومت پنجاب کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کر رہی ہے . پنجاب حکومت نے گندم کی امدادی قیمت تین ہزار روپے من مقرر کردی . وزیراعلیٰ پرویزالہیٰ نے کہا ، امدادی قیمت میں اضافے سے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ ملے گا . اگلے برس گندم کے زیرِ کاشت رقبے میں اضافہ ہوگا . وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پنجاب حکومت نے گندم اور آٹے کی اسمگلنگ کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا .