پنجاب

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر صحت یاسمین راشد کو نواز شریف کے خلاف دائر کیس واپس لینے کی صورت میں جیل سے رہائی کی آفر کی گئی تھی ۔

"Why Did You Fire at D-Chowk?" - Zartaj Gul Press Conference | PTI’s New Announcement



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

ایک حالیہ پوڈ کاسٹ کے دوران صنم جاوید نے کہا کہ جیل میں قید کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں کو رہائی کے بدلے مختلف آفرز آتی رہی ہیں ، سینیئر رہنما یاسمین راشد کو آخری آفر یہ ملکی تھی کہ وہ عام انتخابات میں نواز شریف کی جیت کو تسلیم کریں اور انتخابی نتائج کے خلاف دائر درخواست کو واپس لیں تو انہیں جیل سے رہا کردیا جائے گا لیکن یاسمین راشد نے یہ آفر قبول کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے موقع پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے پر بھی انہیں، یاسمین راشد اور عالیہ حمزہ کو ڈرایا دھمکایا گیا، انہیں کہا گیا کہ الیکشن لڑنے کی صورت میں مشکلات میں اضافہ ہوجائے گا۔

متعلقہ خبریں