کراچی: لٹیروں نے بزرگ شہری کو بھی لوٹ لیا

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں گلستان جوہر بلاک 13 میں دن دہاڑے بزرگ شہری سے لوٹ مار کی واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔واردات کی ویڈیو شہری نے اپنے فلیٹ سے موبائل فون کے زریعے ریکارڈ کی۔ ویڈیو میں نظر آ رہا ہے کہ موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان نے کار سوار شہری کو روکا، ایک ملزم موٹرسائیکل پہ بیٹھا رہا، 2 مسلح ملزمان کار سوار شہری سے لوٹ مار کرتے رہے۔
شناخت چھپانے کے لیے 1 نے ہیلمٹ جبکہ 2 نے ماسک پہنے تھے،ایک ملزم نے کار کی تلاشی لی جبکہ دوسرا مسلح ملزم کھڑا رہا،واردات کے بعد تینوں ملزمان باآسانی فرار ہوگئے۔جائے وقوعہ کے آس پاس کھڑے شہری بھی دن دہاڑے ہوئی اس واردات کو دیکھتے رہے۔ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ واردات شاہراہ فیصل تھانے میں رپورٹ ہوئی ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیں گے۔